پاکستان
Time 03 اکتوبر ، 2022

چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام شروع کر دیا

پرویزالہٰی نے شادمان مارکیٹ میں احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہونے والے جنرل اسٹور سے پروگرام کا آغاز کیا — فوٹو: فائل
پرویزالہٰی نے شادمان مارکیٹ میں احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہونے والے جنرل اسٹور سے پروگرام کا آغاز کیا — فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے 100 ارب روپے کے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کردیا۔

پرویزالہٰی نے شادمان مارکیٹ میں احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہونے والے جنرل اسٹور سے پروگرام کا آغاز کیا۔

وزیراعلیٰ کو احساس راشن پروگرام کے بارے میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تفصیلی بریفنگ دی اور پروگرام کی جزیات سے آگاہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 100 ارب روپے کی خطیر رقم سے شروع کیے گئے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو آٹا، دالیں، کوکنگ آئل اور گھی 40 فیصد تک سستا ملے گا۔

مستحق خاندان رجسٹرڈ کریانہ اسٹورز سے 40 فیصد رعایت پر آٹا، گھی، تیل اور دالیں خرید سکیں گے جبکہ کھانے پینے کی مزید اشیا کو پروگرام میں شامل کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں :