پاکستان
Time 03 اکتوبر ، 2022

مریم نواز کا پاسپورٹ واپس ملنے پر ردعمل

مریم نواز نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ میرا پاسپورٹ واپس مل گیا ہے۔ فوٹو فائل
مریم نواز نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ میرا پاسپورٹ واپس مل گیا ہے۔ فوٹو فائل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا عدالتی حکم پر پاسپورٹ واپس ملنے پر ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی فل کورٹ بینچ نے مریم نواز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز کی درخواست منظور ہونے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے جشن منایا گیا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

اب مریم نواز کا سوشل میڈیا پر بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ میرا پاسپورٹ واپس مل گیا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ میرا پاسپورٹ اس کیس میں 3 سال تک ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں۔

مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کسی کا نام لیے بغیر لکھا کہ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے ’تفتیش‘ کے لیے 3 ماہ نیب میں حبس بے جا اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا۔


نائب صدر مسلم لیگ ن نے مزید لکھا کہ فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو ایک دن مٹنا ہی تھا کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے مگر یہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا، مکافاتِ عمل اور اس کا عبرتناک انجام اس کے تعاقب میں ہے۔


مزید خبریں :