Time 03 اکتوبر ، 2022
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور  ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور  وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے خلاف  منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا۔

عدالت عالیہ نے مونس الہٰی کے خلاف  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں درج منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمےکے اخراج کے لیے مونس الہٰی کی درخواست منظور کرلی۔

مونس الہٰی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ  منی لانڈرنگ کامقدمہ سیاسی انجینیئرنگ کے لیے بنایا گیا، مقدمہ خارج کیا جائے۔


مزید خبریں :