04 اکتوبر ، 2022
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں خراب کارکردگی کے باعث تلخ تجربے کا سامنا رہا ۔
خوشدل شاہ کے آؤٹ ہونے پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے انہیں ڈریسنگ روم جاتا دیکھ کر پرچی پرچی کے نعرے لگائے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
بعد ازاں بیٹر امام الحق کھلاڑیوں کی حمایت میں سامنے آئے اور ٹوئٹ کے ساتھ اسٹیڈیم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شائقین کرکٹ سے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔
اوپنر امام الحق نے ٹوئٹ پر واقعے کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ ' میری کرکٹ فینز سے درخواست ہے کہ وہ کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسیں ،آوازیں کسنے سے کھلاڑیوں کی صحت پر برے طریقے سے اثر پڑتا ہے۔
تاہم اب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نعرے سن کر خوشدل شاہ ڈریسنگ روم اداس ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ خوشدل شاہ نے سیریز کے 5 میچز میں 21 کی اوسط سے مجموعی طور پر 63 رنز بنائے تھے ۔
گزشتہ اتوار کو 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی تھی۔