Time 04 اکتوبر ، 2022
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 138 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 138 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 350 پر  بند ہوا۔

بازار میں 59 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 9 ارب 35 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے اضافے سے 6784 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ مسلسل آٹھویں روز کم ہوا ہے۔

انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 225.63 روپےکا ہے، آج انٹربینک میں ڈالر 1.65 روپے سستا ہوا ہے۔

رواں کاروباری ہفتے کے دو روز میں ڈالر 2.81 روپے سستا ہوا ہے جب کہ نئے وزیر خزانہ کی آمد کے بعد ڈالر14 روپے سستا ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے سستا ہوکر 228.50 روپےکا ہے۔

مزید خبریں :