Time 06 اکتوبر ، 2022
کھیل

ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کیلئے پر اعتماد ہیں: ثقلین مشتاق

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی ٹیم کو چھوٹی ٹیم نہیں کہا جاسکتا، چھوٹے فارمیٹ میں اکثر چھوٹی غلطی بھی بہت بڑی غلطی بن جاتی ہے: ہیڈ کوچ/ فائل فوٹو
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی ٹیم کو چھوٹی ٹیم نہیں کہا جاسکتا، چھوٹے فارمیٹ میں اکثر چھوٹی غلطی بھی بہت بڑی غلطی بن جاتی ہے: ہیڈ کوچ/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق  کا کہنا ہے کہ سہ فریقی سیریز  اور ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کے لیے پراعتماد ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ایک سال کے دوران کافی اچھی کرکٹ کھیلی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی ٹیم کو چھوٹی ٹیم نہیں کہا جاسکتا، چھوٹے فارمیٹ میں اکثر چھوٹی غلطی بھی بہت بڑی غلطی بن جاتی ہے۔

نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف ٹرائی سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ سہ فریقی سیریز کافی اہم ہے، اس میں خود کو ورلڈ کپ کے لیے تیار کرنا ہے، ورلڈ کپ کو نظر میں رکھتے ہوئے میچز کھیلیں گے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ  اس سیریز میں ہمیں  یہاں کے موسم کے حساب سے کھیل بہتر کرنے کا موقع ملے گا، جو چیزیں رہ گئی ہیں اس کو اس سیریز میں ٹیسٹ کرلیں گے، مختلف موسم میں کھیلنا کھیل کا حصہ ہے اس کو اپناکر ایڈجسٹ ہونا پڑتا ہے۔

مزید خبریں :