06 اکتوبر ، 2022
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں وہ گھٹنے کی انجری کے بعد ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں اور اب انہوں نے دوبارہ بولنگ کی پریکٹس بھی شروع کر دی ہے۔
شاہین شاہ آفری نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تو شامل نہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور کپتان کو امید ہے کہ اہم فاسٹ بولر ورلڈ کپ سے پہلے فٹ ہو جائیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی بھی سوشل میڈیا پر اپنی پریکٹس کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے رہتے ہیں۔
اب حال ہی میں شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں کسی سرسبز مقام پر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے عقب میں پانی اور پہاڑ کا خوبصورت نظارہ بھی موجود ہے۔
فاسٹ بولر نے تصویر کے ساتھ درج کیپش میں لکھا کہ طوفان سے پہلے سکون اور ساتھ ہی انہوں نے گیند اور بلے والا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔