Time 07 اکتوبر ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک میں متعدد نئے فیچرز متعارف

کمپنی نے ایک بیان میں ان فیچرز کا اعلان کیا / فوٹو بشکریہ ٹک ٹاک
کمپنی نے ایک بیان میں ان فیچرز کا اعلان کیا / فوٹو بشکریہ ٹک ٹاک

ٹک ٹاک کی جانب سے متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ صارفین ویڈیو، ساؤنڈ، ٹیکسٹ اور دیگر چیزوں کو آسانی سے ایڈٹ کرسکیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے ایڈیٹنگ ٹولز کی مدد سے صارفین اپنی ویڈیوز کو آسانی سے اسپلٹ اور trim کرسکتے ہیں۔

اسی طرح ٹیکسٹ کو ایڈٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی پوزیشن اپنی مرضی کے مطابق بدل سکتے ہیں جبکہ کلپ چلنے کی رفتار کو بھی بدل سکتے ہیں۔

ایڈیٹنگ ٹولز کی مدد سے صارفین ساؤنڈ اور ساؤنڈ ایفیکٹس کو بھی ایڈٹ کرسکتے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ ان فیچرز سے ویڈیوز کو بنانے کا عمل زیادہ بہتر اور آسان ہوجائے گا۔

ایڈیٹنگ ٹولز سے ہٹ کر متعارف کرائے گئے دیگر نئے فیچرز میں انفرادی ویڈیوز میں زوم ان اور زوم آؤٹ کا فیچر بھی شامل ہے۔

ٹک ٹاک کے نئے فوٹو موڈ میں صارفین اب اپنی تصاویر کو میوزیکل بیک گراؤنڈز کے ساتھ بھی شیئر کرسکیں گے۔

فوٹو موڈ میں تیار کی جانے والی ویڈیوز اور دیگر مواد کے ساتھ 2200 حروف پر مبنی ٹیکسٹ لکھنا ممکن ہوگا۔

کمپنی نے بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ اس سے صارفین کو اپنی کہانی کو بیان کرنے میں زیادہ مدد ملے گی۔

مزید خبریں :