Geo News
Geo News

پاکستان
29 نومبر ، 2012

چوہے کے کاٹنے سے زخمی بچے کوآج ویکسین کی دوسری خورا ک دی جائیگی

چوہے کے کاٹنے سے زخمی بچے کوآج ویکسین کی دوسری خورا ک دی جائیگی

راولپنڈی …راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں چوہے کے کاٹنے سے متاثرہ بچے کی صحت بدستور بہتر ہو رہی ہے اور اسے آج ویکسین کی دوسری خوراک دی جائے گی۔ہولی فیملی اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کو ابھی ڈسچارج کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ، اسپتال کے قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر ارشد علی صابر نے جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ایک نجی کمپنی نے چوہے مارنے کا کام شروع کر دیا۔

مزید خبریں :