Time 10 اکتوبر ، 2022
دنیا

نائیجیریا میں کشتی اُلٹنے کے حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 ہوگئی

نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست انامبرا میں کشتی الٹنے کے حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 ہوگئی جبکہ 9 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔— فوٹو: فائل
نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست انامبرا میں کشتی الٹنے کے حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 ہوگئی جبکہ 9 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔— فوٹو: فائل

نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست انامبرا میں کشتی الٹنے کے حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 ہوگئی جبکہ 9 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجیرین نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی (این ای ایم اے) کے زونل کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ کشتی جمعے کے روز 85 مسافروں کو  لیکر جا رہی تھی جب اس کے سیلابی ریلے کی نذر ہونے سے یہ واقعہ پیش آیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مقامی ساختہ کشتی تھی جس میں 100 افراد کی گنجائش تھی تاہم کشتی کا انجن خراب ہوجانے کے باعث، سیلابی ریلی کی نذر ہوگئی۔

واضح رہے کہ انامبرا نائیجیریا کی36 ریاستوں میں سے ان 29 ریاستوں میں سے شامل ہے جو  رواں برس سیلاب کی تباہ کاریوں سے سخت متاثر ہوئی ہیں۔

سیلابی صورتحال نے نہ صرف  گھروں کو تباہ کیا ہے بلکہ فصلیں اور روڈ رستے بھی تباہ ہو گئے ہیں اور سیلاب سے 5 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :