Time 11 اکتوبر ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

مارک زکربرگ میٹا کا نیا ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ پیش کرنے کیلئے تیار

مارک زکربرگ نئے ہیڈسیٹ کو ٹیسٹ کرتے ہوئے / فوٹو بشکریہ میٹا
مارک زکربرگ نئے ہیڈسیٹ کو ٹیسٹ کرتے ہوئے / فوٹو بشکریہ میٹا

مارک زکربرگ نے اکتوبر 2022 میں فیس بک کمپنی کا نام بدل کر میٹا رکھ دیا تھا۔

نام کو بدلنے کا مقصد میٹا ورس کے قیام کے عمل کو تیز کرنا تھا اور اب مارک زکربرگ کی جانب سے اس حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

میٹا کی سالانہ کنکٹ کانفرنس کے موقع پر کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ کی جانب سے پراجیکٹ کمبریا کو پیش کیا جائے گا۔

یہ ایک ایڈوانسڈ ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ ہے جس کا اشارہ مارک زکربرگ مختلف انٹرویوز اور سوشل میڈیا پوسٹس میں دے چکے ہیں۔

اس ڈیوائس میں ورچوئل رئیلٹی کے ساتھ مکسڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کا اضافہ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

اس ٹیکنالوجی سے چہرے اور آنکھوں کی ٹریکنگ سے زیادہ حقیقی نظر آنے والے ڈیجیٹل اواتارز اور گرافکس کو ان ایبل کرنا ممکن ہوجائے گا۔

میٹا کے سی ای او کی جانب سے ورچوئل رئیلٹی پر کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے مگر اب انہیں سرمایہ کاروں، کمپنی کے ملازمین اور عام صارفین کے سامنے اس کی اہمیت کو ثابت کرنا ہے۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے میٹاورس پر شبہات ظاہر کیے جارہے ہیں جبکہ کمپنی کو شدید ترین مالی دباؤ کا سامنا ہے جس کے باعث سال کے آخر تک بھرتیوں کو روک دیا گیا ہے۔

اس کانفرنس کے دوران میٹاورس کی فلگ شپ ایپ Horizon Worlds کے بارے میں بھی تفصیلات بتائی جائیں گی۔

مزید خبریں :