دنیا
Time 12 اکتوبر ، 2022

روس یوکرین جنگ کے باعث اگلے سال عالمی معاشی نمو میں مزید کمی کی توقع

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی منڈیوں میں خوارک اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے اگلے سال کی معاشی نمو میں مزید کمی کی توقع ظاہر کردی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ روس یوکرین تنازع دنیا میں معاشی بدحالی کا سبب بن رہا ہے، سال2023 میں عالمی معاشی نمو دو اعشاریہ سات فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف  کے مطابق دنیا کی تین بڑی معیشتوں امریکا، یورپی یونین اور چین کی معاشی نمو رُکی رہے گی، عالمی معیشت کے مزید برے حالات آنے والے ہیں، سال 2023 میں بیشتر لوگوں کو معاشی سست روی کا سامنا رہے گا۔

 آئی ایم ایف کا کہنا ہے عالمی معاشی نمو میں یہ کمی 2001 کے بعد کی سب سے کم سطح پر ہے، رواں برس جولائی میں عالمی معاشی نمو دو اعشاریہ نو فیصد پر تھی، رواں برس عالمی معاشی نمو تین اعشاریہ دو فیصد تک رہنے کی توقع برقرار ہے۔

مزید خبریں :