پاکستان
Time 12 اکتوبر ، 2022

رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.4 فیصد رہنے کا امکان،آئی ایم ایف

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  نے خبردار کیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.4 فیصد ہوسکتی ہے۔

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری اور مہنگائی بڑھے گی جبکہ  شرح نمو کا ہدف بھی حاصل نہیں ہوگا۔

پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 19.9 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ  کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.5 فیصد تک رہ سکتا ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال کی نسبت بڑھے گی، رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.4 فیصد ہوسکتی ہے،گزشتہ مالی سال بے روزگاری کی شرح 6.2 فیصد تھی۔

اس کے علاوہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں رواں مالی سال معاشی گروتھ 3.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :