Geo News
Geo News

Time 12 اکتوبر ، 2022
دنیا

میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

میانمارکی فوجی عدالت نے آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معزول رہنما آنگ سان سوچی کو دو الگ الگ مقدمات میں 3،3 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

سوچی پر ایک تاجر سے ساڑھے پانچ لاکھ امریکی ڈالر رشوت لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔اس سے قبل بھی سوچی کو دیگر جرائم پر جیل کی سزائیں سنائی گئی ہیں،معزول رہنما کی جیل کی مجموعی سزا 26 سال ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ 77 سالہ آنگ سان سوچی گزشتہ سال یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد سے زیرحراست ہیں۔