29 نومبر ، 2012
کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم الیکشن سے قبل سیاسی اتحاد نہیں کرے گی، سیاسی جماعتیں آئیں کراچی میں ترقیاتی کام کریں اور عوام کے دل جیتیں، جہان سیاسی جماعتیں زیادہ مینڈیٹ لیتی ہیں وہاں بھی حلقہ بندیاں کی جائیں۔ جیو نیوز کے پروگرام آج کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ متحدہ اتحاد کیلئے کسی سیاسی جماعت کے دروازے پر نہیں گئی، الیکشن کے بعد سیاسی اتحاد کیلئے غور کیا جائے گا ، متحدہ الیکشن سے پہلے سیاسی اتحاد نہیں کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف، بینظیر، آصف زرداری سے انتخابی اتحاد کیا، الطاف حسین اور صدر زرداری بطور اتحادی پرعزم رہے ہیں، ایم کیو ایم کے دروازے تمام سیاسی جماعتوں کیلئے کھلے ہیں۔ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ جہاں سیاسی جماعتیں زیادہ مینڈیٹ لیتی ہیں وہاں بھی حلقہ بندیاں کی جائیں، سیاسی جماعتیں آئیں کراچی میں ترقیاتی کام کریں اور عوام کے دل جیتیں۔