Time 14 اکتوبر ، 2022
پاکستان

نشتر اسپتال میں لاشوں کو ایک کمرے میں کیوں پھینکا جارہا تھا؟

نشتر اسپتال ملتان / فائل فوٹو
نشتر اسپتال ملتان / فائل فوٹو

ملتان کے نشتر اسپتال کے ایک کمرے میں لاشوں کی موجودگی کے انکشاف کے بعد متعدد سوالات سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسپتال کی چھت سے چند لاشیں ملنے کے بعد ایک کمرے میں متعدد لاشوں کو دریافت کیا گیا تھا۔

جس کے بعد یہ سوالات سامنے آئے تھے کہ یہ درجنوں لاشیں کس کی ہیں اور کہاں سے آئیں؟

اس بارے میں اسپتال کے کچھ ملازمین نے جیو نیوز کو بتایا کہ نشتر اسپتال کے مردہ خانے کے فریزر کئی سال سے خراب ہیں اور 5 میں سے بس ایک فریزر کام کررہا ہے، جس کے باعث وہاں 7 سے 8 میتیں رکھی جاسکتی ہیں۔


اس مردہ خانے میں 40 میتیں رکھنے کی جگہ ہے مگر لاوارث لاشوں کی تعداد زیادہ ہے۔

ملازمین کے مطابق باقی لاشوں کی حالت ویسے ہی خراب ہوجاتی ہیں جس کے بعد انہیں میڈیکل کے طلبہ کے تجربات کے لیے بھیج دیا جاتا ہے اور ان کے تجربات کے بعد انہیں ایسے ہی پھینک دیا جاتا ہے اور وہ لاوارث پڑی رہتی ہیں۔

اس معاملے پر اسپتال کی انتظامیہ نے 3 رکنی ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :