Time 16 اکتوبر ، 2022
کھیل

فخر کو کس نمبر پر کھلانا چاہیے اور اسکی جگہ کس کھلاڑی کو آرام دیناچاہیے؟ لالہ نے تجویز پیش کردی

میرے بارے میں بھی لوگ یہی کہتے ہیں میں فٹ ہوں کھیل سکتا ہوں لیکن میں ان کو منع کردیتا ہوں/شاہد آفریدی/فوٹوفائل
 میرے بارے میں بھی لوگ یہی کہتے ہیں میں فٹ ہوں کھیل سکتا ہوں لیکن میں ان کو منع کردیتا ہوں/شاہد آفریدی/فوٹوفائل

  پاکستان کرکٹ ٹیم کے  سابق کپتان اور آل راؤنڈر  شاہد آفریدی نے شعیب ملک سے متعلق گفتگو کی ہے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے مڈل آرڈر  پرفارمنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کی واپسی سے بابر اعظم اور مینجمنٹ کا شان مسعود اور آصف علی کے مقابلے میں فخر پر اعتماد زیادہ ہوگا، مجھے نہیں لگتا کہ فخر ایک ایسا کھلاڑی ہے جسے بٹھایا جائے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بابر او رضوان کی طرح پاکستان کے کسی کھلاڑی میں مستقل مزاجی نہیں ہے۔

شاہد آفریدی کے مطابق  فخر زمان اگر فٹ ہے تو اسے اوپنر کے طور پر بھیجا جا سکتاہے ، اگر اوپنر نہ بھی بھیجاجائے تو تیسرے نمبر پر بھیجاجاسکتا ہے، فخر کے لیے شان مسعود اور  آصف علی میں سے کسی ایک کو بٹھایا جا سکتا ہے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ  جب مینجمنٹ نئے لڑکوں کو چانس دیتی ہے اور وہ پرفارم نہیں کرپاتے تو پرانے ہی لڑکے یاد آتے ہیں جیسے آج بھی لوگوں کو شعیب ملک یاد آتا ہے کیونکہ کوئی پرفارم نہیں کر رہا اور ہمیں شعیب ملک ہی اچھا لگ رہا ہے، اب فخر لوگوں کو یاد آرہا ہے، میرے بارے میں بھی لوگ یہی کہتے ہیں کہ میں فٹ ہوں اور کھیل سکتا ہوں لیکن میں ان کو منع کر دیتا ہوں۔

مزید خبریں :