Time 16 اکتوبر ، 2022
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیدرلینڈز نے دلچسپ مقابلےکے بعد یو اے ای کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرے مقابلے میں متحدہ عرب امارات اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں—فوٹو: ای ایس پی این / ٹوئٹر
دوسرے مقابلے میں متحدہ عرب امارات اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں—فوٹو: ای ایس پی این / ٹوئٹر

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز  نے دلچسپ مقابلےکے بعد یو اے ای کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

یو اے ای نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 یو اے ای نے پہلےکھیلتے ہوئے 111 رنز بنائے، محمد وسیم 41 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، نیدرلینڈز کے بیس ڈی لیڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں نیدرلینڈز کا آغاز اچھا نہ تھا، 14 رنز پر پہلی وکٹ گنوانے کے بعد دیگر بیٹرز وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے چلے گئے۔

 76 کے اسکور پر ٹم پرنگل کا یو اے ای کے کپتان رضوان کے ہاتھوں کیچ چھوٹنا مہنگا پڑ گیا، نیدرلینڈز نے 112 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔

یو اے ای کے بولر جنید صدیقی 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے شہر جی لانگ کے کارڈینیا پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

مزید خبریں :