’میرے بندے کیلئے‘ مایا علی کی وائرل ویڈیو کو مداحوں نے حارث رؤف سے جوڑ دیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی اداکارہ مایا علی کے حوالے سے دلچسپی سوشل میڈیا صارفین خوب جانتے ہیں/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
 قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی اداکارہ مایا علی کے حوالے سے دلچسپی سوشل میڈیا صارفین خوب جانتے ہیں/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

اداکارہ مایا علی کی وائرل ویڈیو کو مداحوں نے فاسٹ بولر حارث رؤف سے جوڑتے ہوئے  ایک بار  پھر تبصروں کا انبار لگا دیا۔

یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب اداکارہ  مایا علی نے دوستوں کے ہمراہ ایک فنی ویڈیو شیئر کی جس میں انھیں دوستوں کے ہمراہ’ یہ سونگ میرے بندے کے لیے‘ کی ٹک ٹاک ویڈیو  پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو  کے کیپشن میں لکھا کہ’ دوبارہ نہیں پوچھنے کا‘۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مایا  اور حارث رؤف کے حوالے سے تبصروں کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ’ حارث کارنر میں کھڑا کہہ رہا ہے بندہ ادھر ہے تم دیکھو تو سہی‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہیری بوائے ریڈی ہے بھابھی۔

ایک اور صارف نے حارث رؤف کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ تک لکھ دیا ’حارث بارات لانے کیلئے تیار ہیں آپ ہاں کریں‘۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی اداکارہ مایا علی کے حوالے سے دلچسپی سوشل میڈیا صارفین خوب جانتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں قومی کرکٹر نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہیں مایا علی بے حد پسند ہیں اور  وہ ان کے ساتھ ڈنر پر بھی جانا چاہتے ہیں البتہ اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

مزید خبریں :