Geo News
Geo News

پاکستان
30 نومبر ، 2012

راولپنڈی:چوہے کے کاٹنے سے متاثرہ بچہ اسپتال سے ڈسچارج

راولپنڈی:چوہے کے کاٹنے سے متاثرہ بچہ اسپتال سے ڈسچارج

راولپنڈی…راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں چوہے کے کاٹنے سے متاثرہ بچے کا نام عبدالوہاب رکھا گیا ہے، بچے کو صحت یاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹر پروفیسر رائے اصغر نے جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عبدالوہاب کی بنیادی ویکیسن ہو چکی ہے، اس کی اینٹی بائٹکس ادویات اور تمام انجکشن بند کر دیئے گئے۔عبدالوہاب کی والدہ راحیلہ کا کہنا تھا کہ وہ گھر جانے پر بہت خوش ہیں ان کے بچے نے تو تکلیفیں سہہ لیں، اس کی وجہ سے انتطامات بہتر ہو جائیں گے۔ پارلیمانی فورم برائے حقوق اطفال کی چیئرپرسن روبینہ قائم خانی نے بھی ہولی فیملی اسپتال کا دورہ کیا، انہوں نے انتطامیہ کو ہدایت کی کہ وہ بچے کا مستقل بنیادوں پر ٹیسٹ کرے اور آئندہ ایسی غفلت نہ برتی جائے۔

مزید خبریں :