Time 16 اکتوبر ، 2022
دلچسپ و عجیب

دنیا کی مختصر ترین پرواز کا ناقابل یقین دورانیہ

یہ پرواز اسکاٹ لینڈ میں آپریٹ کی جاتی ہے / فوٹو بشکریہ ایوی ایشن وائس
یہ پرواز اسکاٹ لینڈ میں آپریٹ کی جاتی ہے / فوٹو بشکریہ ایوی ایشن وائس

عام طور پر کسی طیارے کا سفر 30 منٹ کا تو ہوتا ہی ہے مگر دنیا کی مختصر ترین پرواز کا دورانیہ دنگ کردینے والا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے 2 جزائر کے درمیان چلنے والی اس پرواز کا دورانیہ اتنا کم ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اس سے زیادہ دیر تو آپ کو یہ خبر پڑھنے میں لگ جائے۔

اسکاٹ لینڈ کے جزیرے ویس ٹرے سے پاپا ویس ٹرے کے درمیان چلنے والی پرواز محض 1.7 میل کا فاصلہ طے کرتی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے شمال مشرقی ساحلی علاقے کی اس پرواز کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی مختصر ترین کمرشل پرواز قرار دیا ہے۔

8 نشستوں والے Britten Norman Islander طیارے کی پرواز کا باضابطہ وقت تو 2 منٹ ہے مگر ہوا کا بہاؤ موزوں ہو تو یہ فاصلہ محض 47 سیکنڈ میں بھی طے ہوجاتا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی فضائی کمپنی لوگن ائیر اس روٹ پر 1967 سے سروس فراہم کررہی ہے اور اب تک لاکھوں افراد اس سے سفر کرچکے ہیں۔

پولیس اہلکار، اسکولوں کے طالبعلم، ڈاکٹر اور دیگر افراد اپنے روزمرہ کے معمولات کے لیے اس پرواز سے سفر کرتے ہیں۔

یہ بنیادی طور پر فضائی کمپنی کے ایک اور روٹ کا حصہ ہے جو Orkney سے شروع ہوتا ہے۔

وہاں سے یہ پرواز ویس ٹرے میں اسٹاپ کرنے کے بعد پاپا ویس ٹرے تک جاتی ہے۔

عام طور پر روازانہ 2 سے 3 پروازیں اس روٹ پر آپریٹ کی جاتی ہیں۔

مزید خبریں :