Time 18 اکتوبر ، 2022
کھیل

بھارتی کرکٹ انتظامیہ میں تجربے کی کمی ظاہر ہوتی ہے، شاہد آفریدی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بھارتی بورڈ کے ایشیا کپ 2023 کیلئے انڈین ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے بیان پر  ردعمل سامنے آگیا۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ'دونوں ٹیموں نے گزشتہ 12 ماہ میں بہترین دوستی کا مظاہرہ کیا ہے،ٹیموں کے دوستانہ ماحول سے ملکوں میں بھی خوشگوار صورتحال ہورہی تھی'۔

انہوں نے کہا کہ اچھے ماحول کے دوران بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ سے قبل ایسا بیان کیوں دیا؟ بیان سے بھارت میں کرکٹ انتظامیہ میں تجربے کی کمی ظاہر ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ 2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ آج ممبئ میں ہوئی جس میں جے شاہ نے پاکستان نہ جانے کا بیان دیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کہا کہ اگلے برس ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہو گا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی اگلے برس ستمبر میں کرنی ہے۔


مزید خبریں :