Time 19 اکتوبر ، 2022
دنیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال کا آخری سورج گرہن کب ہوگا؟

یورپ ایشیا کے مغربی حصے، شمالی افریقا اور مشرق وسطیٰ میں سورج کو دوپہر ایک بج کر 58 منٹ پر گرہن لگنا شروع ہوگا/ فائل فوٹو
یورپ ایشیا کے مغربی حصے، شمالی افریقا اور مشرق وسطیٰ میں سورج کو دوپہر ایک بج کر 58 منٹ پر گرہن لگنا شروع ہوگا/ فائل فوٹو

رواں سال کا دوسرا اور  آخری سورج گرہن  25 اکتوبر کو ہوگا۔

یورپ  ایشیا کے مغربی حصے، شمالی افریقا اور مشرق وسطیٰ میں سورج کو دوپہر ایک بج کر 58 منٹ پر گرہن لگنا شروع ہوگا جب کہ اس کا اختتام 6 بج کر 02 منٹ پر ہوگا۔

پاکستان میں سورج کو گرہن جزوی طور پر لگے گا اور کراچی میں جزوی سورج گرہن کا آغاز دوپہر3 بج کر57 منٹ پرہوگا۔

کراچی میں 5 بج کرایک منٹ پر جزوی سورج گرہن عروج پرہوگا اور  جزوی سورج گرہن کا اختتام 5 بج کر 56 منٹ پرہوگا۔

مزید خبریں :