Time 20 اکتوبر ، 2022
پاکستان

پیرس میں فیٹف اجلاس جاری، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنےکا فیصلہ آج ہوگا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں جاری ہے،  اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانےکا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں جاری ہے جس میں دیگر امور کے علاوہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا جائزہ لیاجا رہاہے۔

پاکستان پر امید ہےکہ اس بار پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکا ل دیا جائےگا، اجلاس میں پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھرکی قیادت میں شامل ہے۔

پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلےگا یا نہیں اس کا فیصلہ آج ہوگا، باضابطہ اعلان پاکستان کے وقت کے مطابق آج رات 8 بجےکیے جانےکا امکان ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کا نام 2018میں فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور27 نکات پر عمل درآمد کے لیے ایکش پلان دیا گیا تھا۔

بعدازاں پاکستان کو مزید سات اور  پھر چھ نکات پرعمل درآمد کرنےکو کہا گیا تھا، ان نکات پرعمل درآمد کاجائزہ لینےکے لیے فیٹف کے وفد نے پاکستان کادورہ بھی کیا، اس وفد کی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان پر امید ہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

پیرس میں 20 سے 21  اکتوبر کو ہونے  والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں انٹرپول، آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے حکام سمیت 206  تنظیموں کے  وفود شرکت کررہے ہیں۔

 اجلاس جعلی کمپنیوں اور دوسرے طریقوں سےناجائز فنڈز کی منی لانڈرنگ روکنے کا جائزہ لے کر اس سلسلے میں رہنمائی بھی کرے گا۔

مزید خبریں :