پاکستان
Time 21 اکتوبر ، 2022

پیپلز پارٹی سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے ملاقات کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان رابطہ کمیٹی کا فل کورم اجلاس، بلدیاتی نظام پر ہونے والی بات چیت پر رابطہ کمیٹی کو اعتماد میں لیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان بلدیاتی نظام سے متعلق اختلافات کے حوالے سے ملاقات کے بعد ہونے والے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کےفل کورم اجلاس کے بعد خواجہ اظہار نے میڈیا کو بتایا کہ  بلدیاتی نظام کو آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت کرنے سے متعلق  سپریم کورٹ کےفیصلے پر آج تک کسی صوبے نے عمل نہیں کیا۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ 6 ماہ بعد پیپلزپارٹی کے ساتھ اس حوالے سے کچھ پیش رفت ہوئی ہے یہ پہلے مرحلے کی میٹنگ تھی، پیپلز پارٹی سے ملاقات سے متعلق رابطہ کمیٹی کو آگاہ کردیا گیا ہے، ایم کیو ایم بلدیاتی معاملات پر مسودہ تیار کر کے پھر پیپلز پارٹی کو بھیجے گی، امید ہے پیپلز پارٹی عمل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی سے بلدیاتی اختیارات، حلقہ بندیوں اور انتظامی معاملات پر بات چیت ہو  رہی ہے ، امید ہے کہ پیپلزپارٹی نیک نیتی سے اس پر عمل کرے گی۔

کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم میں واپس آنے کا فیصلہ خود کریں گے۔

مزید خبریں :