Time 21 اکتوبر ، 2022
کھیل

پاک بھارت میچ نہ ہونے پر آئی سی سی کو کتنا نقصان ہوگا؟

میلبرن میں 80 فیصد بارش کی توقع ہے اور بارش کے امکان شام کو میچ کے اوقات میں زیادہ ہیں/ فائل فوٹو
میلبرن میں 80 فیصد بارش کی توقع ہے اور بارش کے امکان شام کو میچ کے اوقات میں زیادہ ہیں/ فائل فوٹو

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا لیکن اس مقابلے کے بارش سے متاثر ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیورو آف میٹرولوجی نے پیش گوئی کی ہے کہ وکٹوریہ کے دارالحکومت میلبرن میں 80 فیصد بارش کی توقع ہے  اور بارش کے امکان شام کو میچ کے اوقات میں زیادہ ہیں۔

پاکستان اور بھارت کا میچ سولڈ آؤٹ ہے، ایم سی جی میں ہونے والے میچ کے ٹکٹس آدھے گھنٹے میں فروخت ہو گئے تھے جبکہ اسٹینڈنگ ٹکٹیں بھی 5 منٹ میں فروخت ہوگئی تھیں۔

روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے اس میچ کی لگ بھگ ایک لاکھ ٹکٹس فروخت ہوئی ہیں۔

پاک بھارت میچ میں بارش ہونےپر شائقین کو مکمل ری فنڈ اس صورت میں دیا جائے گا جب میچ 10 اوورز سے کم ہو اس لیے اگر میچ  نہیں ہوتا تو پھر آئی سی سی کو 7 ملین ڈالرز واپس کرنا پڑیں گے کیونکہ گروپ میچز کے مرحلے کے لیے ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا  ہے۔

مزید خبریں :