22 اکتوبر ، 2022
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی بس شکل ہی معصوم ہے۔
دُنیائے کرکٹ کے میگا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے موقع پر جیو نیوز کا خصوصی پروگرام 'جشنِ کرکٹ' ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا ہے جس کی میزبانی اس مرتبہ تابش ہاشمی کر رہے ہیں۔
پہلے پروگرام میں قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان کے علاوہ عاقب جاوید اور عماد وسیم شریک ہوئے۔
پروگرام میں میزبان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے عماد وسیم نے شکوہ کیا کہ سلیکشن کے معاملے میں میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،عماد وسیم کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میری بیوی کو مجھ پر شک نہیں ہوتا۔
اس کے علاوہ انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق کہا کہ اس کی صرف شکل ہی معصوم ہے۔
قومی کر کٹر نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کی کوشش ہونی چاہیے کہ ورلڈ کپ جیتیں۔
اس کے علاوہ پروگرام میں شریک مہمان معین خان کا کہنا تھا کہ اگر میں چیف سلیکٹر ہوتا تو عماد وسیم کو ٹیم میں ضرور سلیکٹ کرتا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں بہت زیادہ پیسہ ہے اور میں عمران خان کا ٹائگر نہیں ہوں۔