22 اکتوبر ، 2022
اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہےکہ بغاوت پراکسانےکی دفعات کے تحت کیس میں مزید انکوائری کی ضرورت ہے، ٹرائل میں شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد ثابت ہوگا کہ پٹیشنر کا ٹوئٹ کرنے کا مقصد اور ارادہ کیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ملزم کی عمر 74سال ہے اور کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں، اس لیے اعظم سواتی کی 10 لاکھ روپےکے مچلکوں پر ضمانت منظورکی جاتی ہے، اعظم سواتی اپنا اورجنل پاسپورٹ تاحکم ثانی عدالت میں جمع کرائیں۔