Time 22 اکتوبر ، 2022
کھیل

بابر نے بھارت کیخلاف پلیئنگ الیون سے متعلق کیا بتایا؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ٹاکرے کے روز موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔

میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  بابر اعظم نے کہا کہ بطور کپتان یہی چاہوں گا کہ پورا میچ ہو، ہر کوئی میچ کا منتظر ہے،جو بھی صورتحال ہو ہم تیار ہیں، اپنا سو فیصد دیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا پیس اٹیک جس طرح پرفارم کررہا ہے وہ کافی پر اعتماد بات ہے،  آٖف دی فیلڈ ہمارے ہر پلیئر کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، بطور اسپورٹس مین ہماری یہی ذمہ داری ہے کہ سب سے اچھے طریقے سے ملیں۔

قومی کپتان نے شان مسعود کی طبیعت کے حوالے سے کہا کہ وہ فٹ ہیں، ان کے ٹیسٹ کلیئر ہے، کل کے لیے ریڈی ہیں۔

پلیئنگ الیون سے متعلق بابر اعظم نے بتایا کہ ابھی وکٹ نہیں دیکھی، دیکھنے کے بعد ٹیم کا فیصلہ کریں گے،ذہن میں تو گیارہ موجود ہیں لیکن کنڈیشن دیکھ کر اس کو فائنل کریں گے،ہر پلیئر کو ذہن میں رکھ کے پلان کرتے ہیں، فخر زمان مکمل فٹ نہیں ہوئے، وہ پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

بابر اعظم نے آل راؤنڈر شاداب اور نواز کو ٹیم کا اہم ستون قرار دیا اور کہا کہ یہ دونوں ہمارے لیے پلس پوائنٹ ہیں، یہاں بڑے شاٹس نہیں لگتے، بھاگ کر جتنا زیادہ رنز کریں گے اتنا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھ سکتے، مختصر فارمیٹ میں کسی ٹیم کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، حارث رؤف یہاں بگ بیش کھیلا ہے، اس نے یہاں کے بارے میں کافی بتایا ہے۔

بابر نے کہا حارث روف نے پاکستان کے لیے کافی اچھا پرفارم کیا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی دن کوئی بھی پلیئر میچ جتوا سکتا ہے، مجھے ٹیم کے ہر پلیئر پر پورا اعتماد ہے۔

مزید خبریں :