Time 23 اکتوبر ، 2022
کھیل

بھارت سے زیادہ پاکستان کی بولنگ اچھی ہے: کپل دیو

شاہین کے سامنے بیٹر اپنی وکٹ بچانے میں لگا رہتا ہے: عاقب جاوید—فوٹو: فائل
شاہین کے سامنے بیٹر اپنی وکٹ بچانے میں لگا رہتا ہے: عاقب جاوید—فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل آج بڑا ٹاکرا پاکستان اور  بھارت کی ٹیموں کے درمیان میلبرن میں ہونے جارہا ہے۔

اس حوالے سے جیو نیوز کے خصوصی پروگرام پاک بھارت ٹاکرا میں بھارت سے کپل دیو،  اتل واسن ، انجم چوپڑا نے ویڈیو کال پر جب کہ پاکستان سے عاقب جاوید، معین خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

بھارت کے سابق کرکٹر اور لیجنڈ کپل دیو نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں پریشر دونوں ٹیموں پر ہوتا ہے ، بھارت سے زیادہ پاکستان کی بولنگ اچھی ہے۔

سابق پاکستانی کرکٹر معین خان نے کہا کہ وہی ٹیم کامیاب ہوتی ہے جو پریشر انجوائے کرتی ہے۔

میچ پر بات کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی دنیا کا واحد بولر ہے جو پاور پلے میں اچھی بولنگ کرتا ہے ، شاہین کے سامنے بیٹر اپنی وکٹ بچانے میں لگا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے سوریا کمار 360 ڈگری پر بیٹنگ کرتے ہیں، سوریا کمار کو صرف آؤٹ کر سکتے ہیں، رنز بنانے سے نہیں روک سکتے۔

مزید خبریں :