Time 23 اکتوبر ، 2022
پاکستان

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں دیمک کا حملہ، متاثرین دوہرے عذاب میں مبتلا

سندھ کے ضلع دادو کے سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں دیمک کا حملہ متاثرین کے لیے وبال جان بن گیا۔

ضلع جامشورو اور دادو کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مسلسل پانی کی موجودگی کے باعث بڑی تعداد میں دیمک نکل آئے،  دیمک نے متاثرین کے کچے مکانات اور لکڑیوں کے دروازوں اور کھڑکیوں کو چاٹنا شروع کر دیا جس نے متاثرین کودوہرے عذاب میں مبتلاکر دیا ہے۔

گزشتہ 2  ماہ کے دوران ضلع جامشورو اور دادو کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی عدم نکاسی اور سیلابی پانی کی مسلسل موجودگی کے باعث دیہی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں جس میں سرفہرست دیمک کا نمودار ہونا شامل ہے۔

سیلاب متاثرین کے مطابق دیمک کی نقل و حرکت دوہرا عذاب بن چکی ہے کیونکہ  متاثرہ دیہی علاقوں  میں دیمک نے کچے مکانات اور لکڑیوں کو چاٹ کر تباہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

دیمک نے سیکڑوں کچے مکانات اور گھروں میں نصب لکڑی دروازوں اور کھڑکیوں کو چاٹ کر ناکارہ بنا دیا ہے جس کے باعث دیہی معشیت کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

 سیلاب متاثرین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کے دیمک  کے خاتمے کے لیے خصوصی طور پر اسپرے کا اہتمام کیا جائے۔

مزید خبریں :