Time 24 اکتوبر ، 2022
دنیا

بورس جانسن کا کنزرویٹو پارٹی لیڈرشپ کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کنزرویٹو پارٹی لیڈرشپ کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ میرے پاس پیش کرنے کیلئے بہت کچھ ہے لیکن یہ صحیح وقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تک مؤثرطریقے سے حکومت نہیں کر سکتا جب تک متحد پارٹی نہ ہو، رشی اور پینی سے رابطہ کیا، امید تھی کہ ہم قومی مفاد میں اکٹھے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم کوئی راستہ نہیں نکال سکے،بہتر یہی ہے کہ میں اپنی نامزدگی واپس لوں اور جو بھی کامیاب ہو اس کی حمایت کروں۔

مزید خبریں :