دنیا
Time 25 اکتوبر ، 2022

روسی عدالت نے امریکی خاتون باسکٹ بال اسٹار کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

روسی عدالت نے امریکی خاتون باسکٹ بال اسٹار برٹنی گرائنرکی منشیات کیس میں سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی عدالت نے برٹنی گرائنر کی منشیات کیس میں 9 سال قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔

دو مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ امریکی خاتون باسکٹ بال کھلاڑی برٹنی گرائنر کو رواں سال فروری میں ویمن نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے روس میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کے وقت روسی حدود میں ممنوعہ منشیات لانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اگست میں  روسی عدالت نے انہیں 9 سال سزا کے ساتھ 1 ملین روبل (تقریباً 16 ہزار 990 ڈالر) جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

امریکی خاتون باسکٹ بال کھلاڑی کو روسی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے عدالتی فیصلے کو ناقابل قبول فیصلہ قرار دیا تھا۔

برٹنی گرائنر کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

مزید خبریں :