26 اکتوبر ، 2022
صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ نے تین رکنی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹیگیشن بیورو (ایف آئی اے) اطہر وحید، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انویسٹیگیشن بیورو(آئی بی) شاہد حامد اور انٹر سروس انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے لیفٹیننٹ کرنل سعد احمد تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کی ہلاکت کے معاملے کے حقائق جاننے کیلئے فوری طور پر کینیا روانہ ہو گی۔
وزارت خارجہ اور کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام تحقیقاتی ٹیم کی معاونت کریں گے۔
تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کی ہلاکت کے حقائق کے حوالے سے کینیا کی پولیس اور حکام سے ملے گی اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔
یاد رہے کہ کینین پولیس نے تسلیم کیا تھا کہ ارشد شریف کو شناخت میں غلطی پرسر پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔