Time 26 اکتوبر ، 2022
پاکستان

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی

وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے/ فائل فوٹو
وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی ٹیم کی تشکیل نو کردی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 2 رکنی کمیٹی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر اطہر وحید اور انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمر شاہد حامد شامل ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کے نوٹیفکیشن کا عکس
تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کے نوٹیفکیشن کا عکس

نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا کا دورہ کرے گی۔

گزشتہ روز ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ارکان کی تعداد تین تھی جس میں آئی ایس آئی کے کرنل سعد احمد بھی شامل تھے۔

مزید خبریں :