'حمائما اور دعا کو شرم آنی چاہیے'، سونیا مشعال نے فیروز کی بہنوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ سونیا مشعال نے فیروز خان کی دونوں بہنوں حمائما  ملک اور  دعا ملک کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

علیزا پر فیروز  خان کی جانب سے ہوئے تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین سمیت معروف اداکاروں نے فیروز خان پر سخت تنقید کی، کچھ اداکاروں نے فیروز کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا۔

اداکارہ سونیا مشعال نے بھی اسی حوالے سے علیزا پر ہوئے تشدد کی تصاویر انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیں اور فیروز سمیت ان کی بہنوں اور والدہ پر تنقید کی۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

سونیا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ 'حمائما، دعا اور ان کی والدہ کو شرم آنی چاہیے کہ انہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے یہ سب ہونے دیا، مجھے پورا یقین ہے انہوں نے علیزا کے زخم دیکھے ہوں گے'۔

سونیا نے لکھا 'مجھے یقین نہیں آرہا کہ ایک عورت دوسری کی مدد کے لیے کھڑی نہیں ہوتی'۔

انہوں نے فیروز خان کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ 'یقین نہیں آتا کہ آپ اپنے آپ کو ماڈرن اور تعلیم یافتہ انسان کہتے ہیں، اور یہ بھی کہتے ہیں کہ آپ کسی شیخ کی رہنمائی میں ہیں، یہ ایک بزدل مرد کی نشانی ہے'۔

واضح رہے کہ فیروز اور علیزا کا بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کراچی کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے جب کہ علیزا نے فیروز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت میں شواہد پیش کیے ہیں۔

مزید خبریں :