Time 27 اکتوبر ، 2022
پاکستان

علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کے تبصرے پر بات کروں: فیصل واوڈا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کے تبصرے پر بات کروں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزارت شپنگ کے معاملات کھل جائیں تو بہت کچھ سامنے آ جائے گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اپنی پارٹی کو سچا مشورہ دیا ہے، کچھ سازشی ہمارے پرامن مارچ میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میری پریس کانفرنس میں پارٹی پالیسی کے خلاف کیا ہے؟

واضح رہے کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی بنیادی  رکنیت معطل کردی تھی۔

فیصل واوڈا کو جاری شوکاز نوٹس میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا تھا کہ فیصل واوڈا نے پارٹی پالیسی کی سخت خلاف ورزی کی ہے، دو دن میں وضاحت دیں کہ ان کی بنیادی رکنیت کیوں نہ معطل کی جائے؟

شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ فیصل واوڈا جب تک معطل ہیں میڈیا پر پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔

مزید خبریں :