Time 28 اکتوبر ، 2022
کھیل

صبح اٹھنے کے بعد بھی حیران ہوں کہ زمبابوے نے پاکستان کیخلاف رنز کا دفاع کرلیا : ڈیرن سیمی

زمبابوے ٹیم نے گزشتہ رات اسٹار ٹیم کی طرح کھیل پیش کیا : سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی/فوٹوفائل
 زمبابوے ٹیم نے گزشتہ رات اسٹار ٹیم کی طرح کھیل پیش کیا : سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی/فوٹوفائل  

سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف زمبابوے کی  جیت کے ایک روز بعد بھی حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے ٹوئٹ کی کہ’  صبح اٹھنے کے بعد بھی میں حیران ہوں کہ جس طرح زمبابوے نے رنز کا دفاع کیا، پاکستان کے خلاف دفاع زمبابوے ٹیم کی مضبوط قوت ارادی کی وجہ سے ممکن ہوا ‘۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان نے مزید لکھا کہ  زمبابوے ٹیم نے گزشتہ رات اسٹار  ٹیم کی طرح کھیل پیش کیا  ، وہ ٹیم آف اسٹارز نہیں ہے  وہ جیت کے مستحق تھے ۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی تھی ۔

131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی تھی ۔

مزید خبریں :