Time 27 اکتوبر ، 2022
کھیل

پہلی بال سے یقین تھا کہ ہم میچ جیتیں گے: سکندر رضا

فوٹو: اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
فوٹو: اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کا کہنا ہےکہ پہلی بال سے یقین تھا کہ ہم میچ جیتیں گے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکندر رضا کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا تھا کہ ہم نے 15 سے 20 رنز کم بنائے ہیں تاہم یقین تھا کہ اگر ہم نے فیلڈنگ اچھی کی تو جیتیں گے۔

سکندر رضا کا کہنا تھا کہ آج کی جیت کے بعد گروپ کافی اوپن ہوگیا ہے، ورلڈکپ میں پاکستان جیسی ٹیم کو ہرانا بہترین جیت ہے، ابھی سیمی فائنل کا نہیں سوچ رہے۔

زمبابوین کرکٹر کا کہنا تھا کہ  میں اپنی کارکردگی پر بس الحمداللہ ہی کہوں گا، گزشتہ روز میچ کے بارے میں سوچتا رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ  رکی پونٹنگ کی تعریف نے حوصلہ افزائی کی، ہم پر ذمہ داری ہےکہ زمبابوے میں کرکٹرز کو متاثر کریں۔


مزید خبریں :