20 فروری ، 2012
ملتان …ملتان میں مسافر وین اور گڈز وین میں تصادم کے نتیجہ میں 10 افراد زخمی ہو گئے جن میں 4 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ملتان میں بہاول پور روڈ گردیزی موڑ پر مسافر وین تیز رفتاری کے باعث ایک گڈز وین میں جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں 4 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے زخمی ہونے والوں میں چھ سالہ ایک بچہ بھی شامل ہے۔