Time 28 اکتوبر ، 2022
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی ٹیم کے حوالے سے شعیب اختر کا بڑا دعویٰ

بھارتی ٹیم بھی سیمی فائنل کھیلنے کے بعد اپنے وطن واپس لوٹ جائے گی: شعیب اختر۔ فوٹو فائل
بھارتی ٹیم بھی سیمی فائنل کھیلنے کے بعد اپنے وطن واپس لوٹ جائے گی: شعیب اختر۔ فوٹو فائل

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر  شعیب اختر  نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

اپنے یو ٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر نے جہاں زمبابوے کے ہاتھوں شکست کے بعد پی سی بی کی مینجمنٹ اور گرین شرٹس کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں بھارتی ٹیم کے حوالے سے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو میں مسلسل دو شکستوں کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ گروپ ٹو میں اس وقت بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں جانے کے لیے مضبوط ٹیمیں دکھائی دے رہی ہیں تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی ٹیم کے حوالے سے کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔

پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پاکستانی ٹیم اس ہفتے وطن واپس آ جائے گی، بھارتی ٹیم بھی سیمی فائنل کھیلنے کے بعد اپنے وطن واپس لوٹ جائے گی کیونکہ ان کی ٹیم بھی بڑا اسٹیج کھیلنے کے لیے اچھی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گروپ ٹو میں پاکستانی ٹیم 6 ٹیموں میں پانچوین نمبر پر ہے اور اس کے ابھی تین میچز باقی ہیں جبکہ بھارتی ٹیم اپنے دونوں میچز جیت کر گروپ میں پہلے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :