Time 28 اکتوبر ، 2022
پاکستان

سی سی پی اولاہور کو 3 دن میں رپورٹ کرنے کا حکم، ورنہ کارروائی ہوگی: وفاق کا لیٹر جاری

تبادلے کےاحکامات پر 3 روز میں عمل نہ کیا تو انضباطی کارروائی ہوگی، وفاقی حکومت— فوٹو: فائل
تبادلے کےاحکامات پر 3 روز میں عمل نہ کیا تو انضباطی کارروائی ہوگی، وفاقی حکومت— فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کو تین دن میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

سی سی پی اولاہور کو لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  تبادلے کے احکامات پر عمل کرنے کیلئے تیسرا لیٹر جاری کیا گیا ہے۔

لیٹر کے متن کے مطابق تبادلے کےاحکامات پر 3 روز میں عمل نہ کیا تو انضباطی کارروائی ہوگی۔

لیٹر میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری سے تبادلے کے احکامات جاری کیے گئے، تبادلے کا جو لیٹر 20 ستمبر کو جاری کیاگیاتھا، اس پر عملدرآمدکریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے پر وفاق اور پنجاب میں ٹھن گئی تھی اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے غلام محمودڈوگرکو چارج چھوڑنے سے روک دیا تھا۔

مزید خبریں :