پاکستان
Time 28 اکتوبر ، 2022

چڑھائی کیلئے آنیوالے جتھے کا ایساانجام ہوگا آئندہ کوئی سوچےگا بھی نہیں: رانا نے خبردار کردیا

ڈی جی آئی ایس آئی پر عمران خان کی دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا، ریاست کی ذمہ داری ہے اداروں میں کام کرنے والے افراد کا تحفظ کرے: وزیر داخلہ— فوٹو: اے پی پی
ڈی جی آئی ایس آئی پر عمران خان کی دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا، ریاست کی ذمہ داری ہے اداروں میں کام کرنے والے افراد کا تحفظ کرے: وزیر داخلہ— فوٹو: اے پی پی 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی نیت سے آنے والے جتھے کو ایسے انجام سے دوچار کریں گے آئندہ کوئی ایسا سوچے گا بھی نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ فیصلہ کرلیا اب ہر برے کو اس کے گھر تک چھوڑ کر آنا ہے، جب جب کوئی کردار فتنہ گری کرے گا ان کے مقابلے کیلئے سچ پیش کیا جائےگا، سچ کو جھوٹ کے مقابلے میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے سامنے آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان ملک کو افراتفری اور انارکی میں لےکر جاناچاہتےہیں، ان کے ہر پروپیگنڈے کا فوری جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی نیت سے آنے والے جتھے کو ایسے انجام سے دوچار کریں گے آئندہ کوئی ایسا سوچے گا بھی نہیں۔

 وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ عمران خان اپنے ہر بندے کو ننگا کردیتے ہیں ہرکسی سے جنسی تشدد کروادیتا ہے، عمران خان کو پتا نہیں کیا ہے کہ ہر بندے کو ننگا کرکےجنسی تشدد کا کہہ رہے ہیں، نہ کوئی انکوائری نہ مقدمہ نہ درخواست دی بس صرف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈی جی آئی ایس آئی پر عمران خان کی دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا، ریاست کی ذمہ داری ہے اداروں میں کام کرنے والے افراد کا تحفظ کرے، تحریک انصاف جس پر الزام لگائیں گے وہ خود سامنے آکر جواب دےگا۔

مزید خبریں :