28 اکتوبر ، 2022
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم نومبر کو طلب کیا گیا ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ کی بطورجج سپریم کورٹ سفارش کی جاچکی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ سمیت 3 ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی تھی۔