پاکستان
Time 29 اکتوبر ، 2022

حلیم عادل سے خلع کا معاملہ، دعا بھٹو نے بیٹے کی حوالگی کی درخواست دائر کردی

بیٹے کامل کو پاکستان اور ملک سے باہر کہیں بھی لے جانے کی اجازت مجھے دی جائے: دعا بھٹو۔ فوٹو فائل
بیٹے کامل کو پاکستان اور ملک سے باہر کہیں بھی لے جانے کی اجازت مجھے دی جائے: دعا بھٹو۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے خلع کے دعوے کے بعد بیٹے کی حوالگی کے لیے بھی درخواست دائر کر دی۔

دعا بھٹو کی جانب سے ملیر کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں بیٹے کی حوالگی کے ساتھ بیٹے کی سربراہ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیٹے کامل حلیم کی کسٹڈی مستقل طور پر میرےحوالے کی جائے، بیٹے کی رہائش کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ ادا کیے جائیں اور کمسن بیٹے کامل حلیم کی سربراہ مقرر کیا جائے۔

دعابھٹو نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ بیٹے کامل کو پاکستان اور ملک سے باہر کہیں بھی لے جانے کی اجازت مجھے دی جائے۔

اس کے علاوہ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ سے میرا اصل شناختی کارڈ، بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ اور ب فارم بھی واپس دلوایا جائے۔

یاد رہے کہ دعا بھٹو نے گزشتہ روز ملیر کورٹ میں اپنے شوہر حلیم عادل سے خلع کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

مزید خبریں :