Time 29 اکتوبر ، 2022
پاکستان

پنجاب نے سی سی پی او لاہور کی خدمات وفاق کو دینے سے تیسری بار انکار کردیا

غلام محمود ڈوگرکو وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں رکھنا چاہتے ہیں: سیکرٹری سروسز پنجاب نے وفاق کو آگاہ کردیا— فوٹو: ائل
غلام محمود ڈوگرکو وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں رکھنا چاہتے ہیں: سیکرٹری سروسز پنجاب نے وفاق کو آگاہ کردیا— فوٹو: ائل

پنجاب حکومت نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات وفاق کو دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی جانب سے سی سی پی او کی خدمات واپس کرنے کیلئے تیسری بار انکار کیا گیا ہے۔

سیکرٹری سروسز پنجاب نے وفاق کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے اور خط میں کہا گیا ہے کہ غلام محمود ڈوگرکو وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں رکھنا چاہتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو تین دن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔ لیٹر میں کہا گیا تھاکہ تبادلے کےاحکامات پر 3 روز میں عمل نہ کیا تو انضباطی کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے پر وفاق اور پنجاب میں ٹھن گئی تھی اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے غلام محمودڈوگرکو چارج چھوڑنے سے روک دیا تھا۔

مزید خبریں :