Time 30 اکتوبر ، 2022
پاکستان

ارشد شریف قتل کیس: رکن اسمبلی نے وقار احمد کیساتھ تصویر شیئر کر دی

وقار احمد اور خرم احمد محبت وطن پاکستانی ہیں، الزام لگانے والے تفتیش کا نتیجہ آنے کا انتظار کریں: رکن سندھ اسمبلی۔ فوٹو فائل
وقار احمد اور خرم احمد محبت وطن پاکستانی ہیں، الزام لگانے والے تفتیش کا نتیجہ آنے کا انتظار کریں: رکن سندھ اسمبلی۔ فوٹو فائل

کراچی: جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی شہریار مہر نے کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کے ساتھ واقعے کے وقت موجود پاکستانی شہری وقار احمد کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کر دی۔

شہریار مہر نے وقار احمد کے ساتھ اپنی تصویر میڈیا نمائندوں کو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وقار احمد اور خرم احمد محب وطن پاکستانی ہیں، وقار کا کہنا ہے تفتیش کے باعث زبان بند رکھی ہوئی ہے۔

جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی شہریار مہر نے مزید لکھا کہ خرم اور وقار دونوں ارشد شریف کے خیرخواہ تھے، الزام لگانے والے تفتیش کا نتیجہ آنے کا انتظار کریں۔

خیال رہے کہ وقار احمد اور خرم احمد کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کے میزبان تھے اور واقعے کے وقت بھی خرم احمد ارشد شریف کے ساتھ تھا۔

خرم احمد اور وقار احمد کا تعلق کراچی سے ہے اور دونوں آپس میں بھائی ہیں، پاکستان سے گئی اعلیٰ افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم نے بھی کینیا میں دونوں بھائیوں سے ارشد شریف قتل سے متعلق پوچھ گچھ کی ہے۔  

مزید خبریں :