دنیا
Time 31 اکتوبر ، 2022

بھارت: گجرات میں 140 سالہ پل گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 ہوگئی

دریائے مچھو پر یہ پل 1880 میں بنایا گیا تھا اور اُس وقت اس پر لاگت ساڑھے 3 لاکھ لاگت آئی تھی/فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا
دریائے مچھو پر یہ پل 1880 میں بنایا گیا تھا اور اُس وقت اس پر لاگت ساڑھے 3 لاکھ لاگت آئی تھی/فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست گجرات کے شہر موربی  میں دریا پر بنے 140 سالہ قدیم پل کے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120  ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کے وقت پل پر موجود 500 سے زیادہ افراد دریا میں جا گرے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

 رپورٹس کے مطابق 19ویں صدی کے بنے پُل کا حال ہی میں مرمتی کام مکمل ہواتھا اور گزشتہ ہفتے ہی مرمت کے بعد 26 اکتوبر کو عوام کیلئے کھولا گیا تھا۔

دوسری جانب ریاستی حکومت نے 4 اور مرکزی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کیلئے 2 لاکھ بھارتی روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ دریائے مچھو پر یہ پل 1880 میں بنایا گیا تھا اور اُس وقت اس پر لاگت ساڑھے 3 لاکھ لاگت آئی تھی۔

مزید خبریں :