دنیا
Time 01 نومبر ، 2022

امریکا تعصب کی عینک لگانا بند کرے، چین

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

چین کا کہنا ہے کہ امریکا کو چین سے معاملات میں تعصب کی عینک نہیں لگانی چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلیفون پر بات چیت میں چینی وزیرخارجہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ چین سے معاملات میں امریکا کو متعصب نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے متعلق اندازوں میں امریکا تعصب کی عینک لگانا بند کرے، چین کی داخلی اور خارجی پالیسیاں صاف اور شفاف ہیں اور چین کے اسٹریٹجک ارادے بھی واضح ہیں۔

مزید خبریں :