پاکستان
20 فروری ، 2012

بلوچستان پرامریکی قراردادکیخلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادیں

بلوچستان پرامریکی قراردادکیخلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادیں

لاہور…بلوچستان کے متعلق امریکی قرار دادکے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار دادیں جمع کرادی گئیں، جن میں کہا گیا ہے کہ امریکی کانگریس میں پیش کی گئی قرار داد پاکستانی عوام کے لئے ناقابل برداشت ہے۔ امریکہ کے خلاف قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی زمرد یاسمین اور ق لیگ کے چودھری ظہیرالدین نے جمع کرائیں۔ قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ امریکی کانگریس کی بلوچستان پر منظور کی جانے والی قرارداد غیر ضروری ہے اور پاکستان کے عوام اس قرار داد پر سخت ردعمل رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ بلوچستان میں بھارت کی مداخلت بند کرانے کے بجائے یہاں اُلجھاوٴ پیدا کرنا چاہتا ہے،بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور یہاں کے لوگ پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

مزید خبریں :